cross icons
cross icons
back
cross
back
cross
back
cross
back
cross
back
cross
back
cross
back
cross
back
cross
ABC Guidelines

HBL is committed to acting professionally, honestly, and ethically and has implemented systems to counter bribery and corrupt practices.

ABC Guidelines
Overview

Anti-Bribery & Corruption(ABC) guidelines have been established by Habib Bank Limited to ensure the bank conducts its business in full compliance with all laws, rules, and regulations while upholding honesty and ethical behavior. The Bank is committed to acting professionally, honestly, and ethically and has implemented systems to counter bribery and corrupt practices.

All employees are expected to maintain the highest standards of personal and professional integrity, comply with laws, follow the Bank’s Code of Ethics & Business Conduct, and adhere to anti-corruption policies and procedures. The guidelines aim to prevent the Bank’s association with bribery or any form of corrupt practices, and they define prohibited behaviors and obligations for all employees. The employees are expected to:

  • Undertake all work duties with integrity and honesty
  • Commit to act professionally and ethically in all their dealings
  • Avoid situations which may even give the appearance that an employee or the Bank is involved in Bribery or Corrupt Practices
  • Report any suspected instances of Bribery or Corrupt Practices immediately
  • Ensure the principles of these Guidelines are communicated to all employees, third parties outsourced service providers, vendors and agents that represent the Bank through defined forums
  • Maintain integrity in the use of all bank resources

The Bank has a zero-tolerance policy for bribery and corruption and may take disciplinary actions, including termination, and report wrongdoings to authorities as required by law. Reporting mechanisms, including a Whistle Blowing Program, are in place for addressing suspected instances of bribery or corrupt practices. These guidelines play a vital role in ensuring the Bank’s adherence to ethical standards and legal requirements in its operations.

حبیب بینک لمیٹڈ نے اینٹی رشوت اور بدعنوانی (اے بی سی) کے گائیڈ لائنز قائم کی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بینک اپنے کاروبار کو تمام قوانین، قواعد و ضوابط کی مکمل تعمیل اور ایمانداری اور اخلاقی طور پر چلائے۔ بینک نے رشوت اور بد عنوانی پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر سسٹمز نافذ کیے ہیں اور بینک پیشہ ورانہ، دیانت دارانہ اور اخلاقی طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ دیانت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں، قوانین کی تعمیل کریں، بینک کے ضابطۂ اخلاق اور طرزِ کاروبار کی پیروی کریں، اینٹی کرپشن پالیسی اور طریقہ کار پر عمل کریں۔ ان گائیڈ لائنز کا مقصد بینک کو رشوت اور کسی بھی قسم کی بد عنوانی سے دور رکھنا ہے۔ ان میں تمام ملازمین کے لیے ممنوعہ رویوں اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ:

  • تمام فرائضِ منصبی دیانت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔
  • اپنے تمام لین دین میں پیشہ ورانہ اور مہذب رہنے کے عہد پر قائم رہیں گے۔
  • ایسی صورتحال سے بچیں جو یہ ظاہر کرے کہ بینک رشوت یا بدعنوانی میں شامل ہے۔
  • رشوت یا بدعنوانی پر مبنی کسی بھی عمل کی فوری رپورٹ کریں گے۔
  • یقینی بنائیں گے کہ ان گائیڈ لائنز کے بنیادی اصول تمام ملازمین، تھرڈ پارٹیز، آؤٹ سورس سروس فراہم کرنے والے، وینڈرز اور مخصوص فورمز پر بینک کی نمائندگی کرنے والے ایجنٹس تک پہنچا دیے گئے ہیں اور یہ کہ وہ کسی بھی رشوت یا بدعنوانی پر مبنی طریقہ کار پر عمل پیرا نہیں۔
  • بینک کے تمام وسائل کے استعمال میں دیانت سے کام لیں گے۔

بینک رشوت ستانی اور بد عنوانی کے لیے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون کی رُو سے تادیبی کارروائی سمیت برطرفی اور غلط کارروائی کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے سکتا ہے۔ رشوت یا بدعنوانی پر مبنی کسی بھی عمل کے شبہے کی رپورٹ کے لیے مکینزم موجود ہیں جن میں وسل بلوئنگ پروگرام بھی شامل ہے۔ یہ گائیڈ لائنز بینک کے طرزِ کار میں اخلاقی معیارات اور قانونی تقاضوں کی پاسداری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔