Sign In
HBL Help
Close
HBL PhoneBanking 111-111-425

ہمارا برانڈ

 

​​​ ​ HBL کے برانڈ کی شناخت، ادارے کی حیثیت سے اس کے اصولوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔ اس کا خلاصہ ہمارے نصب العین اور مشن میں شامل ہے جسے ہماری اقدار کا سہارا ہے۔
       
نصب العین

 ''لوگوں کو اعتماد اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنے کے قاب​​​ل بنانا''​​


  مشن​

''اپنے کسٹمرز کو خوش حال، اپنے عملے کو بہترین بنانا اور شیئرہولڈرز کے لیے اقدار تشکیل دینا''
۔
 اقدار

 HBL کی اقدار وہ بنیادی اصول ہیں جو اس کے کارپوریٹ کلچر کو بیان کرتی ہیں۔ بینک کا عملہ اپنے رویّے اور طرزِ عمل کے ذریعے انھیں زندگی بخشتا ہے۔۔
        

دیانت داری – اخلاقی اور منصفانہ رویہ

  • ہم اپنے وعدے نبھاتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو درست ہو
  • ہم تمام وقت منصفانہ، بااخلاق اور ایماندارانہ رویہ اپناتے ہیں
  • ہمارے فیصلے اور تعلقات اخلاقیات پر مبنی ہوتے ہیں
  • ہم اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں
  • ہم HBLکے اثاثوں کی نگرانی ذمہ داری اور مستعدی سے کرتے ہیں



​کسٹمر کی مرکزی اہمیت – بہترین خدمات کی فراہمی​

  • ہم اپنے وعدے نبھاتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو درست ہو
  • ​ہم تمام وقت منصفانہ، بااخلاق اور ایماندارانہ رویہ اپناتے ہیں
  • ہمارے فیصلے اور تعلقات اخلاقیات پر مبنی ہوتے ہیں
  • ہم اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہیں
  • ہم HBLکے اثاثوں کی نگرانی ذمہ داری اور مستعدی سے کرتے ہیں


لوگوں کی قدر – احترام،اختیار،ستائش​

  • ہم اپنے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک رکھتے ہیں اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے لیتے ہیں
  • ہم لوگوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو ابھارتے ہیں
  • ہم لوگوں کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ اپنی کامیابی کے لیے کام کر سکیں
  • ہم ایک مثبت اور مل جل کر کام کرنے کا ماحول فراہم کرتے ہیں
  • ہم اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور لوگوں کی محنت کا اعتراف کرتے ہیں
  • ہم تنوع کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

​​

ترقی پسند – جدت اور نئی سوچ​

  • ہم نئی سوچ کو اپناتے ہوئے اپنے کام میں بہتری لاتے ہیں
  • ہم ٹیم ممبران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ 'یہاں تو ایسا ہی ہوتا ہے'جیسی سوچ سے اختلاف رکھیں
  • ہم جدت اور تبدیلی کو پسند کرتے ہیں
  • ہم اس ملک اور معاشرے کی خدمت کرتے ہیں ،جہاں ہم خدمات انجام دے رہے ہیں


بہترین معیار – خوب سے خوب ترین​

  • ہم اپنی انڈسٹری کی قیادت کرتے ہیں
  • ہم اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں
  • ہم ایک لگن کے ساتھ اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہیں
  • ہم معیارات کی نا صرف پابندی کرتے ہیں بلکہ ان سے آگے بڑھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں
  • ہمارا ہدف صرف بہترین معیار ہوتا ہے​