Sign In
HBL Help
Close
HBL PhoneBanking 111-111-425

ہمارے متعلق

 

پاکستان کا سب سے بڑا بینک، HBL، 1947ء میں پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا کمرشل بینک ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، HBL نے اپنی برانچوں کے نیٹ ورک کو توسیع دی اور دنیا بھر میں 1,700 سے زائد برانچوں اور 2,000 سے زائد ATMs کے ساتھ، پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے بینک کا مقام حاصل کر لیا، جو تین براعظموں میں 27 ملین سے زائد کسٹمرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ HBL  خود کو ''بینکاری کا لائسنس رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی'' میں ڈھالتے ہوئے مستقبل کو روپ دے رہا ہے۔ بینک کے مختلف ڈیجیٹل چینل جدت پسند اور ہموار طریقوں کے ذریعے اسے اپنے کسٹمرز کے قریب سے قریب تر کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔​

حکومتِ پاکستان نے 2004ء میں HBL کی نجکاری کی جس کے ذریعے آغا خان فنڈ برائے اکنامک ڈویلپمنٹ (AKFED) نے بینک کے 51% حصص اور انتظامی کنٹرول حاصل کرلیا۔ اپریل 2015ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے بقیہ 41.5% حصص پیش کردیے گئے۔ AKFED کے پاس HBL کے 51% حصص برقرار ہیں جبکہ بقیہ حصص افراد، مقامی اور غیر ملکی اداروں اور فنڈز کے پاس ہیں جن میں سے CDC گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کے پاس 5% اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کے پاس 3% ہیں۔

بینک کمرشل بینکاری کی مکمل خدمات فراہم کرنے والوں میں سرِ فہرست ہے۔ اس کے آپریشنز کے بنیادی شعبوں میں برانچ بینکنگ، کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ، ٹریژری، SME اینڈ رُورَل بینکنگ، فنانشنل انسٹی ٹیوشنز اور گلوبل ٹریڈ سروسز، ٹرانزیکشن بینکنگ اور اسلامک بینکنگ شامل ہیں

برانچ بینکنگ بزنس، بینک کی بنیاد ہے، جس کی بدولت HBL مارکیٹ کے تمام شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ریٹیل بینک ہے۔ HBL کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ ملک بھر میں ملٹی نیشنل اور مقامی کارپوریٹ کلائنٹس کو فنانشل خدمات فراہم کرنے والوں میں اوّلین مقام رکھتا ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑے ٹریژری آپریشنز کا اعزاز بھی بینک کے پاس ہے جو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے

HBL کا بین الاقوامی نقشِ قدم بھی نمایاں ہے اور بینک سب سے بڑا مقامی ملٹی نیشنل ادارہ ہے۔ بینک کا بین الاقوامی بزنس بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اس کے مرکزی کسٹمرز کو اپنے تمام نیٹ ورک میں موثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کا موقع دیتا ہے۔ HBL کی بین الاقوامی حکمتِ عملی میں چین کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور بینک پاکستان میں CPEC سے متعلقہ فنانسنگ میں سب سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ نومبر 2019ء میں، HBL ارومچی برانچ نے باقاعدہ RMB بزنس کا آغاز کیا، جس کے بعد HBL تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا اور واحد، جبکہ جنوبی ایشیا اور MENA کے خطے میں تین بینکوں میں سے ایک بینک بن گیا جو مکمل RMB بزنس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ دسمبر 2019ء میں، HBL نے ایسا پہلا پاکستانی بینک بننے کا اعزاز حاصل کیا جسے بیجنگ میں کلائنٹس کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے کا برانچ لائسنس جاری کیا گیا۔

پاکستان کا سرِ فہرست مالیاتی ادارہ ہونے کے ناتے، HBL تمام تر ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں ہوتا ہے، جن میں ترجیحی شعبوں کی ترقی اور ملک میں بینکاری سے محروم طبقے کو بینکاری کے دھارے میں لانا شامل ہے۔ پاکستان کے سرِ فہرست مالیاتی ادارے کی حیثیت سے، HBL معاشرے کے تمام شعبوں کی مالیاتی شمولیت سے متعلق اپنے عزم پر کاربند ہے۔ بینک مختلف منصوبوں، جیسے کہ احساس کفالت پروگرام، کے ذریعے مالیاتی شمولیت میں اضافے کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور خواتین کو مالیاتی شعبے تک رسائی میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔​
۔