Sign In
HBL Help
Close
HBL PhoneBanking 111-111-425

بورڈ آف ڈائریکٹر

 
     

جناب سلطان علی الانہ
چیئر مین

جناب سلطان علی الانہ آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹرہیں اورآپ کی ذمہ داریوں میں بینکنگ انشورنس اور ایوی ایشن میں آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کی سرمایہ کاریوں کی نگرانی شامل ہیں۔آپ کے پاس ریٹیل، کارپوریٹ اور سرمایہ کی پیشہ ور بینکاری کا32 سال سے زائد عرصے کا تجربہ ہے۔آپ ایچ بی ایل کے چیئرمین بھی ہیں، جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے، جس کی پاکستان میں 1,700 سے زائد برانچیں ہیں اور یہ بینک دنیابھر کے25 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔

جناب معیز احمد جمال
ڈائریکٹر

جناب معیز احمد جمال نے نیویارک یونیورسٹی سے فنانس اینڈ انٹرنیشنل بزنس میں ایم بی اے اور مانچسٹر یونیورسٹی، انگلینڈ سے بی اے (آنرز) کیا ہے۔آپ کے پاس لائیڈ ز بینک اور کریڈٹ سوئس سمیت مالیاتی شعبے میں 38سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ ہے۔ جناب معیز احمد جمال2009میں ایچ بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مقر رہوئے۔آپ کینیا میں بورڈ آف ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک اور سوئیزرلینڈ میں مارکارڈ فیملی آفس میں بھی خدمات انجام دے رہے۔آپ سوئیزرلینڈ میں ایک انویسٹمنٹ ایڈوائزری

جناب شفیق دھرمشی
ڈائریکٹر

جناب شفیق دھرمشی ایک بینکار ہیں اور مشرقِ وسطی اور افریقہ میں بینکاری کا 24 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔حال میں آپ آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED) میں ہیڈ آف بینکنگ کے عہدے پر فائز ہیں، اورAKFED پورٹ فولیو میں ایشیا اور افریقہ کے مالیاتی اداروں میں آپریشنز کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بورڈز آف ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک کینیا، ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک تنزانیہ، ڈائمنڈ ٹرسٹ بینک لمیٹڈ یوگنڈ ااور ڈی سی بی بینک لمیٹڈ، انڈیامیں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز1991 میں سٹی بینک سے کیا اور بینک کے مختلف شعبہ جات میں متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ 2001 میں آپ سٹی بینک این۔ اے۔ بحرین چلے گئے اور پھر2006 میں سٹی بینک این۔ اے۔ کویت میں کنٹری رسک ہیڈ مقرر ہوئے۔ آپ2008 سے2013 تک مشرق بینک، دبئی، یو اے ای میں ہول سیل کریڈٹ رسک مینجمنٹ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ رہے ہیں۔ آپ نے ٹرینٹ یونیورسٹی، کینیڈ ا سے اکنامکس میں بی۔ ایس سی اور لندن اسکول آف اکنامکس، انگلینڈ سے اکنامکس اینڈ مینجمنٹ آف انفارمیشن میں ایم۔ ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر نجیب سمیع
ڈائریکٹر

ڈاکٹر نجیب سمیع کارپوریٹ اورفنانشل سیکٹر میں 36 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹس کارپوریشن لمیٹڈ (PICIC) اور الفا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔آپ اگست2013 میں حبیب بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ آپ پی آئی اے انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر،روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ فرانس اور امریکہ

جناب سلیم رضا
ڈائریکٹر

جناب سلیم رضا نے 2017میں خالی ہونے والی بورڈ کی اسامی کو پرکیا۔ آپ کے پاس بینکنگ اور فنانشل سیکٹرکا 40سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ آپ نے پاکستان میں اور بیرون ملک سٹی بینک NAمیں کئی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرکے طورپر بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔ آپ اس وقت انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈکے بورڈ میں خدمات کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی میں پولٹیکل اکانومی کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسرکے طورپر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جناب محمد اورنگزیب
صدراور سی ای او

جناب محمد اورنگزیب صدراور سی ای او 30اپریل 2018کو حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹوآفیسر مقررہوئے۔ آپ نے دی وارٹن اسکول یونیورسٹی آف پنسلوانیا، امریکہ سے بیچلرآف سائنس اور ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ آپ ملکی اور غیرملکی سطح پر 30سال سے زائد کابینکاری کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ HBLسے پہلے اے بی این ایمروبینک اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں سینئرپوزیشن پر کام کرنے کے علاوہ گلوبل کارپوریٹ بینک فارجے پی مورگن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کے طورپر فرائض انجام دے رہے تھے۔

محترمہ ڈیانا الیزبتھ مور
ڈائریکٹر

محترمہ ڈیانا الیزبتھ مور ڈائریکٹر ڈیانا الیزبتھ مور ایک نہایت تجربہ کار پروفیشنل اور ایگزیکٹیو کوچ ہیں جنھیں برطانیہ میں مختلف بینکنگ اور مختلف عہدوں کا 23 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اُنھوں نے متعدد فِن ٹیک ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور کمرشل بینکنگ کے اداروں کے بورڈز میں بھی فرائض انجام دیے ہیں۔
وہ فی الحال کینٹر فٹزجیرالڈ آئرلینڈ ، کینٹر فٹزجیرالڈ یورپ، ایکسز بینک یو کے لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کے بورڈز میں بحیثیت نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں اور حال ہی میں وہ اسٹیڈی پے یو کے کی آزاد چیئر (پرسن) بھی رہی ہیں۔

جناب سلیم یحییٰ چنائے
ڈائریکٹر

محترم سلیم یحییٰ چنائے فروری 2020ء میں بورڈ میں شامل ہوئے۔ محترم چنائے ایک تجربہ کار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو EY فورڈ رہوڈز سے کئی سال وابستہ رہنے کے بعد 2017ء میں کنٹری مینجر پارٹنر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انھیں مقامی و ملٹی نیشنل کمپنیوں اور بینکوں کی آڈٹنگ کا وسیع تجربہ ہے۔

 

نوٹ: ڈائریکٹر ز کے ساتھ کمپنی سیکریٹری ایچ بی ایل کی معرفت رابطہ کیا جاسکتاہے۔