Sign In
HBL Help
Close
HBL PhoneBanking 111-111-425

ہمارے متعلق

 

HBLپہلا کمرشل بینک ہے جو پاکستان میں 1947میں قائم کیا گیا۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ HBLنے اپنے برانچ نیٹ ورک کو وسیع ترکیا ۔ HBL اپنی 1,750سے زائدبرانچوں ، دنیابھرمیں 2,000 اے ٹی ایم اور ایک کروڑکسٹمرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑے بینک کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
 
2004میں جب پاکستان کی گورنمنٹ نے HBLکی نجکاری کی تو AKFEDنے بینک کی 51%شیئر ہولڈنگ اور مینجمنٹ کنٹرول حاصل کرلیا۔ اپریل 2015 میں پاکستان گورنمنٹ نے بقیہ 41.5%شیئر ہولڈنگ کی تقسیم کاری کی ۔ AKFEDنے HBLمیں اپنے 51%کی شیئر ہولڈنگ کو قائم رکھا جب کہ دیگر بقیہ شیئر ہولڈنگ انفرادی طور پر مقامی اور غیر ملکی اداروں اور فنڈز بشمول CDCگروپ PLCکے پاس ہے جو کہ 5%ہے جب کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے پاس 3%ہے۔
 
دنیا کے 4براعظموں کے 25سے زائدممالک میں اپنی موجودگی کے ساتھ HBLسب سے بڑا ڈومیسٹک ملٹی نیشنل بینک ہے۔ HBLدنیا کی بڑی انٹرنیشنل مارکیٹوں بشمول برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ، جنوبی اور وسطی ایشیاافریقہ اور مشرق بعید میں اپنی موجودگی کادائرہ کار بڑھا رہا ہے۔
 
حسب ضرورت پیش کی جانے والی پروڈکٹس آفرنگ اور خدمات کے اہم ایریا ریٹیل اور کنزیومر بینکنگ ہیں۔ HBLمتحرک انویسٹمنٹ بینکنگ کے ساتھ ملک بھر میں سب سے بڑا کارپوریٹ بینکنگ پورٹ فولیوبھی رکھتا ہے۔ SMEاور زرعی قرضوں کے پروگرامز اور بینکاری کی خدمات شہری اور دیہی مراکز میں بھی پیش کی جاتی ہیں۔